وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام سے چند کلو میٹر دور وارسنگام گاؤں کے ایک 47 سالہ شخص نے زہریلی شئے کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص نے اپنے گھر میں موجود کوئی زہریلی شئے کھائی اور بے ہوش ہو کر گر پڑا۔ گھر والوں نے اسے فوری طور نزدیکی اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال ریفر کیا۔
مذکورہ شخص کی شناخت بشیر احمد بھٹ ولد عبدالرحمان بھٹ ساکنہ وارسنگام کے طور پر ہوئی ہے۔
زہریلی شئے کھانے سے 47 سالہ شخص کی موت
مذکورہ شخص کی شناخت بشیر احمد بھٹ ولد عبدالرحمان بھٹ ساکنہ وارسنگام کے طور پر ہوئی ہے۔
زہریلی شئے کھانے سے 47 سالہ شخص کی موت
بشیر احمد دن بھر ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں زیرِ علاج تھا بعد ازاں رات دیر گئے ان کی حالت مزید بگڑ گئی اور انکی موت ہوئی۔ مذکورہ شخص کو اسپتال سے اپنے آبائی گاؤں لایا گیا اور یہی پر سپردِ خاک کیا گیا۔
فی الفور خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں تحقیقات شروع کردی ہے۔