کشمیر پولیس نے لشکر طیبہ سے وابستہ چار معاونین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ گرفتار شدگان کی شناخت مظفر احمد ڈار، مدثر احمد لون، یونس وازا اور نذیر احمد شیخ کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرفتار شدگان کی تحویل سے اسلحہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ادھر جموں و کشمیر پولیس اور قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی ایک مشترکہ ٹیم نے ضلع کشتواڑ میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے ایک کارکن اور اس کے محافظ کی ہلاکت میں مبینہ طور پر ملوث حزب المجاہدین سے وابستہ ایک عسکریت پسند کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شدہ حزب عسکریت پسند کی شناخت رستم علی کے طور پر کی گئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حزب المجاہدین سے وابستہ رستم علی کو پولیس اور این آئی اے کی ایک مشترکہ ٹیم نے کشتواڑ کے ہنجالہ علاقے سے گرفتار کیا ہے۔