اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڈگام میں تین منشیات فروش گرفتار - JK latest

پولیس نے ضلع بڈگام میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

بڈگام میں تین منشیات فروش گرفتار
بڈگام میں تین منشیات فروش گرفتار

By

Published : Feb 2, 2021, 4:49 PM IST

وادی کشمیر میں منشیات فروشی کا کاروبار دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے، تاہم پولیس کی جانب سے منشیات کی اس وباء کو روکنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ضلع بڈگام میں پولیس نے منشیات مخالف مہم کو جاری رکھتے ہوئے آج تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کے قبضے سے منشیات بھی برآمد کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منشیات فروشوں کے قبضے سے ہیروئن، چرس اور دیگر قسم کے ڈرگس بر آمد کئے گئے ہیں۔

بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے نیو بس اسٹاپ بڈگام میں ایک ناکہ لگایا۔ ناکے کے دوران ایک ویگنار کار کی تلاشی لی گئی جس میں یہ تینوں منشیات فروش سفر کر رہے تھے۔ گرفتار شدہ منشیات فروشوں کی شناخت بڈگام کے ریاض حسین میر، فارشی گنڈ دہرمونہ، ارشد احمد ڈار اور نارکرہ بڈگام کے سجاد احمد کے طور ہوئی ہے۔ پولیس نے معاملےمیں ایف آیی آر درج کی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details