وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والا ایک 11 سالہ لڑکا سرینگر کے عمر ہیر بژہ پورہ علاقے میں جمعہ رات کی شام پا ی میں ڈوب کر فوت ہوگیا ہے۔ مصدقہ ذرائع نے بتایا کہ ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک 11 سالہ لڑکا جس کی شناخت ارسلان احمد شیخ کے طور پر ہوئی ہے وہ سرینگر کے عمر ہیر بژہ بورہ علاقے میں نانا کے یہاں ایک نالے میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔ Budgam Boy Drowns To Death
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ہمیں جوں ہی اس واقع کی اطلاع ملی تو فوراً 'ہم نے ایک پولیس ٹیم واردات کی جگہ روانہ کی جس نے لوگوں کی مدد سے مزکورہ بچے کو بڑی مشکت کے بعد نکالا اور نزدیکی اسپتال لے گئے جہاں پر ڈاکٹروں نے انہیں فوت قرار دیا۔ پولیس سٹیشن احمد نگر نے اس واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس کا سنگین نوٹس لیا ہے اور ساتھ ہی تحقیقات شروع کردی ہے۔ An 11 Year Old Boy Drowns
Budgam Boy Drowns To Death: بڈگام کا 11 سالہ لڑکا سرینگر میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا - وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام
ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک 11 سالہ لڑکا جس کی شناخت ارسلان احمد شیخ کے طور پر ہوئی ہے وہ سرینگر کے عمر ہیر بژہ بورہ علاقے میں نانا کے یہاں ایک نالے میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔Budgam Boy Drowns To Death
بڈگام کا 11 سالہ لڑکا سرینگر میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا