اردو

urdu

ETV Bharat / state

سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ کرنے والا نوجوان گرفتار - قابل اعتراض پوسٹ کئے جانے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کیا

سوشل میڈیا پر ایک خاص مذہب کو لیکر قابل اعتراض پوسٹ کئے جانے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ کرنے والا نوجوان گرفتار
سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ کرنے والا نوجوان گرفتار

By

Published : Apr 27, 2020, 7:22 PM IST

Updated : Apr 28, 2020, 10:14 AM IST




ریاست بہار کے ضلع کیمور میں سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ کر فرقہ وارانہ ماحول خراب کرنے والے نوجوان کو پولیس نے ڈی جی پی کی ہدایت پر گرفتار کیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی نوجوان کے پاس سے موباٸل فون کو بھی ضبط کر لیا گیا۔

اس بات کی جانکاری دیتے ہوئۓ پولس کپتان دلنواز احمد نے کہا کی سوشل میڈیا پر لگاتار خاص مذہب سے تعلق قابل اعتراض باتیں اور اسکے علاوہ نازیبا الفاظ کا استعمال کیے جانے کا ویڈیو واٸرل ہو رہا تھا۔

سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ کرنے والا نوجوان گرفتار

انہوں نے کہا کہ 'اس کی جانکاری ملتے ہی ایس ڈی پی او بھبھوا اجے پرساد، تھانہ افسر رامانند منڈل اور ڈی آٸ او کی ٹیم نے جانچ کی تو اس اس بات کا انکشاف ہوا کہ بھبھوا تھانہ حلقہ کے سکٹھی گاٶں کس باشندہ اکھیلیش پٹیل کے طرف سے لگاتار فیس بک پر واٸرل کیا جا رہا تھا۔

ڈی جی پی کی ہدایت پر بھبھوا پولیس نے سکٹھی گاٶں میں چھاپہ ماری کر اکھیلش پٹیل کو گرفتار کر لیا۔ اس سے بعد پوچھ تاچھ کے دوران پٹیل کے ذریعہ قبول نامہ کے بعد جیل بھیج دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ کرنے والا نوجوان گرفتار


واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ان دنوں لگاتار مسلمانوں کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال کے ساتھ ساتھ قابل اعتراض چیز لگاتار شیٸر کی جا رہی ہے۔ آج بھبھوا تھانہ علاقہ کے بہوان موضع سے ایک ویڈیو واٸرل ہوا ہے جس میں گاٶں کے چند نوجوان لاک ڈاٶن کے دوران راستہ کو بند کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس واٸرل ویڈیو میں صاف طور پر یہ کہتے ہوئۓ دکھا جاسکتا ہے کہ اس گاٶں میں خاص کر (مسلمان) کا آنا جانا منع ہے۔

سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ کرنے والا نوجوان گرفتار

حیرت انگیز بات یہ ہے کی جب اس ویڈیو کی تفتیش کی گٸی تو انکشاف ہوا کہ اس گاٶں میں ایک بھی مسلم آبادی نہیں ہے لیکن پھر بھی اس طرح کی چیز شیٸر کیا جانا باعث فکر ہے۔

Last Updated : Apr 28, 2020, 10:14 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details