اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمور: اسلحہ لہرانے والا نوجوان گرفتار - ایک طرف سے ایک نوجوان اسلحہ لہرا رہا تھا۔ اس کی اطلاع کسی نے پولیس کو دی

بہار کے ضلع کیمور کے گاؤں مبارک پور میں دو فریقوں کے درمیان مار پیٹ ہوئی جس میں ایک نوجوان اسلحہ لہراتے ہوئے نظر آیا۔ کسی نے اس کی ویڈیو بنالی اور یہ ویڈیو وائرل ہوگیا۔ جس کے بعد پولیس نے اس معاملے میں 6 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

young man waving arms arrested in kaimur bihar
کیمور میں اسلحہ لہرانے والا نوجوان گرفتار

By

Published : Sep 27, 2020, 9:07 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور کے موہنیاں پولیس اسٹیشن کے علاقے مبارک پور گاؤں میں اس وقت ایک نوجوان کو لڑائی کے دوران اسلحہ لہرانا مہنگا پڑ گیا جب اس کا ویڈیو وائرل ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے اس نوجوان کے ہمراہ 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار چھ میں سے پانچ لوگ مبارک پور اور ایک ڈومر پوکھر گاٶں کا رہائشی ہے۔

کیمور میں اسلحہ لہرانے والا نوجوان گرفتار

اطلاعات کے مطابق، آج موہنیاں تھانہ علاقہ کے مبارک پور گاؤں میں ایک لڑکی سے موبائل فون پر بات کرنے کی وجہ سے دو فریقوں کے درمیان جم کر مار پیٹ ہوئی۔ جس میں متعدد لوگ زخمی ہوگئے۔ جس کی وجہ سے ایک فریق نے موہنیاں پولیس اسٹیشن کو اطلاع دیتے ہوئے مقدمہ درج کرا دی۔

اس سلسلے میں ایس پی دلنواز احمد نے بتایا کہ گاؤں مبارک پور میں ایک لڑکی سے موبائل پر بات چیت کرنے کو لےکر آپس میں دو فریقوں میں جم کر مار پیٹ ہوئی۔ جس میں مارپیٹ کے دوران ایک طرف سے ایک نوجوان اسلحہ لہرا رہا تھا۔ اس کی اطلاع کسی نے پولیس کو دی۔

کیمور میں اسلحہ لہرانے والا نوجوان گرفتار

موہنیاں تھانہ افسر پولیس اہلکاروں کے ساتھ مبارک پور گاؤں پہنچے اور اسلحہ لہرانے والے رام بدن رام والد مرحوم رام گہن رام کو گرفتار کیا جو مارپیٹ میں اسلحہ لہرا رہا تھا. اس کے ساتھ ہی ایک طرف سے 2 افراد اور دوسری طرف سے 4 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ جس میں رام دیش رام، ددن کمار، بھگیدو رام، درگا رام اور سونو کمار کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار افراد کو پوچھ گچھ کے بعد جیل بھیج دیا گیا۔

بتا دیں کہ حملے کے دوران اسلحہ لہراتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگیا، جس میں گرفتار نوجوان اسلحہ سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے نظر آرہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details