اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹرک اور اسکارپیو کے درمیان تصادم میں نوجوان ہلاک - Police are investigating the matter

اورنگ آباد ضلع کے داؤد نگر نیما گاؤں کے قریب ٹرک اور اسکارپیو کے درمیان تصادم میں ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ دیگر زخمی ہوگئے۔

ٹرک ، اسکارپیو کے درمیان تصادم میں نوجوان ہلاک۔
ٹرک ، اسکارپیو کے درمیان تصادم میں نوجوان ہلاک۔

By

Published : Nov 13, 2020, 8:29 AM IST

ریاست بہار میں اورنگ آباد ضلع کے داؤد نگر نیما گاؤں کے قریب ٹرک اور اسکارپیو کے درمیان تصادم ہوگیا جس میں وکاس کمار نامی 28 سالہ نوجوان کی موقع سے ہی موت واقع ہوگئی۔

اس واقعے کے سلسلے میں موصولہ اطلاعات کے مطابق متوفی اپنے گاؤں سے اسکارپیو لے کر ڈہری اپنے بہن کو لینے جارہا تھا۔

اس دوران داؤد نگر کے نیما موڑ کے قریب پہنچتے ہی سامنے سے آرہی تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گیا۔ اس حادثے میں اسکارپیو چلانے والا نوجوان شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ جبکہ وکاس کمار کو علاج کے لئے نجی اسپتال لے جایا گیا ، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

اس واقعے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details