اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوجوان غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ گرفتار - غیرقانونی ہتھیار

غیرقانونی ہتھیار کے ساتھ سوشل میڈیا پرتصویر شیئر کرنے والا نوجوان دو دیسی کٹا اور 8 زندہ کارتوس کے ساتھگرفتار

نوجوان غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ گرفتار
نوجوان غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ گرفتار

By

Published : Sep 23, 2020, 7:09 PM IST

ریاست بہار کے ضلع مدھے پورہ میں اسلحہ کے ساتھ تصاویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے دو دیسی کٹا اور 8 زندہ کارتوس کے ساتھ گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔
اطلاعات کے مطابق یہ معاملہ مدھے پورہ ضلع کے چوسا تھانہ حلقہ کے رسول پور دھوریہ پنچایت کا ہے۔ جہاں کچھ دن قبل رسول پور دھوریہ پنچایت کا رہائشی سونو کمار غیر قانونی ہتھیار کے ساتھ ایک تصویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا۔

ویڈیو

اس معاملے کی جانکاری ملنے پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے نوجوان کے گھر پر چھاپہ ماری کی جہاں سے پولیس ٹیم کو دو دیسی پستول اور 8 زندہ کارتوس برآمد ہوئے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوسا تھانہ صدر جے پرکاش چودھری نے بتایا کہ 'اس معاملے میں نوجوان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے ۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details