بدلو بہار جن سنواد یاترا کے تحت گیا پہنچے سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا نے بودھ گیا میں کارکنان سے خطاب کیا۔
انہوں نے بہار اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہونے پرزور دیا۔ یشونت سنہا نے اپنی سابق پارٹی بی جے پی پر شدید نکتہ چینی کی اور کہا کہ بی جے پی پارٹی بدمعاشوں اور مافیاؤں کی اماجگاہ ہے ۔ بہار اور یوپی دونوں ریاستوں میں بدمعاشوں کو بی جے پی کی سرپرستی حاصل ہے۔
انہوں نے بہار کی حکومت پربھی شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں نظم ونسق سمیت صحت، ایجوکیشن اور تمام تر انتظامات خراب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سابق مرکزی وزیر کی قیادت میں 'جن سنواد یاترا' گیا پہنچی
بہارکی ترقی کی رفتار رکی ہوئی ہے یہاں بنیادی سہولت تک بھی بہتر ڈھنگ سے فراہمی نہیں ہوئی ہے، ہرکوئی پریشان ہے اور حکومت اپنے ہی میں لگی ہے