پوری دنیا میں واٹرمین کے نام سے مشہور راجندر سنگھ سے ای ٹی وی بھارت نے ملک میں پانی کی صورتحال پر بات چیت کی۔
ریاست بہار کے پٹنہ ضلع کے رہنے والے اور میگ سے ایوارڈ یافتہ جل پرش راجندر سنگھ پوری دنیا میں پانی کی صورتحال اور اس کے تحفظ پر تحقیقات کر رہے ہیں۔
واٹر مین راجندر سنگھ سے خصوصی بات چیت راجندر سنگھ بھارت کی سب سے بڑی ندی گنگا میں صاف پانی اور اس کے تحفظ کے لیے گزشتہ کئی برسوں سے تحریک چلا رہے ہیں۔
راجندر سنگھ کا کہنا ہے کہ بھارت کی سب سے بڑی ندی گنگا گندے پانی کے نالے میں تبدیل ہوگئی ہے گنگا میں تمام گندی ندیوں اور شہروں کے نالے کا پانی جمع ہوتا جارہا ہےاب اس ندی میں صاف پانی نہیں ہے۔