اردو

urdu

ETV Bharat / state

Triple Talaq Case پھلواری شریف میں ایک خاتون نے تین طلاق کا مقدمہ درج کرایا

پٹنہ کے پھلواری شریف تھانہ میں ایک خاتون نے شوہر پر تین طلاق دینے کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کرایا ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ماضی میں اس کے شوہر نے فون پر تین بار طلاق کہہ کر طلاق دے دیا۔ اب وہ چھوٹے چھوٹے بچوں کو لیکر کہاں جائے، وہ انصاف چاہتی ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 16, 2023, 2:21 PM IST

Updated : Mar 16, 2023, 3:49 PM IST

پٹنہ: بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے پھلواری شریف میں شادی کے 24 سال بعد شوہر کی طرف سے موبائل پر تین طلاق دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک خاتون نے پھلواری شریف پولیس اسٹیشن میں اپنے شوہر پر موبائل کے ذریعے تین طلاق دینے کی شکایت درج کروائی ہے۔ خاتون کا الزام ہے کہ اس کے شوہر اس سے مسلسل مار پیٹ کیا کرتا تھا اور اب اسے تین طلاق دے دیا ہے۔ واقعہ کے سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ پٹنہ کے پھلواری شریف کی رہنے والی ایک خاتون کی شادی 24 سال قبل آرہ کوئلور کے ایک شخص سے ہوئی تھی۔ شادی کے بعد سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا، اس نے دو بیٹے اور ایک بیٹی کو جنم دیا لیکن بعد میں شوہر نے اسے مارنا پیٹنا شروع کردیا اور دونوں کے بیچ جھگڑا ہوتا رہا۔ خاتون نے بتایا کہ اس کے شوہر نے حال ہی میں دوسری شادی کی ہے اور اسے طلاق دے دیا۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اس کے شوہر ان کے ساتھ برابر مار پیٹ کرتے تھے۔ متاثرہ نے بتایا کہ ان کے شوہر نے دو اور لوگوں سے شادیاں کی ہیں، ان لوگوں کو بھی طلاق دے دیا ہے، اس نے حال ہی میں دوسری شادی کی ہے۔ جب ہم نے بچے کی پرورش کا خرچ مانگا تو اس نے موبائل پر تین بار طلاق بول طلاق دے دیا اور کہا کہ اب ہم آزاد ہوگئے ہیں، اب میں نے اس کے خلاف پھلواری شریف تھانے میں درخواست دی ہے اور انصاف کی استدعا کی ہے۔' تھانہ پھلواری شریف کے انچارج سفیر عالم نے بتایا کہ ایک خاتون نے شوہر کے ذریعے موبائل سے طلاق دینے کو لیکر شکایت درج کرائی ہے۔ اس معاملے کی کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Triple Talaq Case in Haridwar ہریدوار میں کار کیلئے شوہر پر تین طلاق دینے کا الزام، مقدمہ درج

Last Updated : Mar 16, 2023, 3:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details