اردو

urdu

ETV Bharat / state

Complaint Against Miscreants In Gaya گیا میں خاتون نے ایس ایس پی سے بدمعاشوں کے خلاف شکایت کی

گیا کے گروا تھانہ حلقہ کی ایک خاتون نے مقامی پولیس پر بدمعاشوں سے ملی بھگت کا الزام لگایا ہے۔ خاتون نے ایس ایس پی آشیش بھارتی کو اس حوالے سے میمورنڈم بھی سونپا ہے۔ خاتون نے ایس ایس پی کو بتایاکہ اس کی ساس کے قتل میں ملوث گاؤں کے شہ زور مقدمہ ہٹانے کا دباوؑ بنا رہے ہیں۔

گیا میں خاتون نے ایس ایس پی سے بدمعاشوں کی شکایت کی
گیا میں خاتون نے ایس ایس پی سے بدمعاشوں کی شکایت کی

By

Published : May 10, 2023, 8:05 PM IST

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع گروا تھانہ کے کلونا گاوؑں کی رہنے والی مسرت جہاں نے گاوؑں کے کچھ لوگوں پر دھمکیاں دینے کا الزام لگایا ہے۔ مسرت جہاں آج ایس ایس پی آشیش بھارتی سے ملنے ان کے دفتر پہنچی تھیں۔ انہوں نے ایس ایس پی کو درخواست دیکر بتایاکہ سنہ 2020 میں زمینی تنازع میں ان کی ساس کو بے رحمی سے مارا گیا تھا۔ جس کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔ ملزمان نے اس وقت تھانہ کی پولیس سے ملکر ایف آئی آر درج نہیں ہونے دیا تھا تاہم بعد میں عدالت کی ہدایت پر مقدمہ درج ہوا لیکن آج تک بدمعاشوں اور ملزمان کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں متعدد بار وہ پولیس کے اعلیٰ افسران سے مل کر ملزمان کی گرفتاری کی گہار لگا چکی ہیں۔ اب ملزمان کی طرف سے مقدمہ ہٹانے کا دباوؑ دیا جارہا ہے۔ ملزمان دھمکی دے رہے ہیں کہ اگر وہ مقدمہ واپس نہیں لیتی ہیں تو ان کی آٹھ سال کی بیٹی کا قتل کردیا جائے گا۔ مسرت جہاں نے بتایاکہ ان کے شوہر اور ان کے بھائی کام کے سلسلے میں دوسری ریاست میں رہتے ہیں، یہاں گاوں میں صرف خواتین رہتی ہیں، وہ خوفزدہ ہیں کہ کہیں پھر ان کے ساتھ کوئی واردات پیش نہ آئے۔

یہ بھی پڑھیں: Patna Crime News پٹنہ میں بدمعاشوں نے سابق کونسلر کو گولی ماری

ایس ایس پی نے مسرت جہاں کی شکایت سننے کے بعد شیرگھاٹی ڈی ایس پی کو جانچ کرکے کاروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ایس ایس پی آشیش بھارتی نے بتایاکہ خاتون کی شکایت سننے کے بعد وہ اس معاملے کی خود رپورٹ لیں گے۔ ڈی ایس پی اور مقامی تھانہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ملزمان کو گرفتار کریں۔ انہوں پہلے کی بھی جانچ رپورٹ منگوایا ہے تاکہ وہ پورے معاملے کو سمجھ سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details