ریاست بہار ضلع کیمور کے بھبھوا ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ بھبھوا روڈ کے ریلوے ٹرٕیک کو پار کرتے وقت اچانک ایک عورت مال گاڑی ریل کی زد میں آگئی جس سے اسکی موت ہو گئی۔
اس واقعے کے بعد ہنگامہ برپا ہوگیا۔ موت کی اطلاع ملنے پر، جی آر پی موقع پر پہنچی اور لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے سہسرام روانہ کیا۔ اسی دوران، مقتول کے لواحقین بھبھوا روڈ ریلوے اسٹیشن پہنچے۔ تب لاش کی شناخت 20 سالہ گودھی کماری کے نام سے ہوئی۔ جس کا تعلق چین پور تھانہ علاقہ کے گاؤں روپا پٹی سے بتایا گیا۔