محکمہ جنگلات نے پروجیکٹ پر تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس کے بننے سے ٹورزم کو فروغ ملے گا۔
گیا میں وائلڈ لائف سینکچری بنے گا، دیکھیں ویڈیو ضلع کے بارا چٹی کے بھلوا میں واقع گوتم بدھ وائلڈ لائف کو اب وائلڈ لائف سینکچری کی حیثیت سے تیار کیا جا رہا ہے۔
مرکزی حکومت سے اس کی منظوری مل گئی ہے۔ 13958 ہیکٹر پر پھیلے اس جنگل میں چیتا، چار قسم کی ہرن سمیت کئی جانور دیکھے گئے ہیں۔ یہاں لوگ شکار بھی کرتے تھے لیکن اب محکمہ جنگلات کی مستعدی کی وجہ سے اس پر روک لگ گئی ہے۔
بارا چٹی کا یہ جنگل جھارکھنڈ کی سرحد سے متصل ہے۔
محکمہ جنگلات کی رپورٹ کے مطابق ایک وقت یہاں شیر بھی رہا کرتے تھے۔ یہاں موجود جانوروں سمیت دیگر جانوروں کو بھی منتقل کر کے بہترین سینکچری بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
سنہ 1976 میں جنگلی جانوروں کے لیے ایک پناہ گاہ تعمیر کی گئی تھی جو آج گوتم بدھ وائلڈ لائف سینکچری کے طور پر بننے جا رہا ہے۔
گیا ڈسٹرک فاریسٹ افسر ابھیشیک کمار نے بتایا کہ 'گیا کے بارا چٹی کا جو جنگلی علاقہ ہے، وہ جھارکھنڈ سے متصل ہے۔ اس جنگل میں مختلف اقسام کے جانور پائے جاتے ہیں۔'
یہ سیاحتی مقام کے طور پر بڑی جگہ بن سکتا ہے اور سیاحت کے فروغ کے بہت امکانات ہیں اس کے لیے محکمہ نے ایک منصوبہ بند خاکہ تیار کیا ہے۔ مرکزی حکومت سے منظوری حاصل ہوچکی ہے۔