اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بی جے پی کو شکست دی جاسکتی ہے' - پی چدمبرم

سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے کہا کہ ’اپوزیشن جماعتوں کو اس بات پر یقین رکھنا چاہئے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست دی جاسکتی ہے جبکہ یہ امید بہار انتخابات میں صحیح ثابت ہوگی۔

Who said BJP cannot be defeated: Chidambaram
کون کہتا ہے کہ بی جے پی کو شکست نہیں دی جاسکتی: چدمبرم

By

Published : Nov 1, 2020, 6:57 PM IST

کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم نے 2019 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے بعد ملک میں ہونے والی اسمبلی اور ضمنی انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ بی جے پی کی جیت کی شرح میں کافی حد تک کمی آئی ہے۔

انہوں نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات اور اس کے بعد ہونے والے اسمبلی و ضمنی انتخابات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 2019 کے بعد بی جے پی نے 381 اسمبلی حلقوں میں سے صرف 163 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

چدمبرم نے سوالیہ انداز میں بتایا ’کس نے کہا کہ بی جے کو شکست نہیں دی جاسکتی؟ جبکہ اپوزیشن جماعتوں کو اس بات کا یقین ہونا چاہئے کہ بی جے پی کو شکست دی جاسکتی ہے۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ یہ بات بہار انتخابات میں ثابت ہوجائے گی۔

بہار انتخابات میں کانگریس، سی پی آئی، سی پی ایم، راشٹریہ جنتا دل ’مہاگٹھ بندھن‘ (عظیم اتحاد) میں شامل ہیں۔ بہار انتخابات کا پہلا مرحلہ 28 اکتوبر کو عمل میں آیا جبکہ باقی دو مرحلے میں ووٹنگ 3 اور 7 نومبر کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی کا عمل 10 نومبر کو ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details