اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا کے خلاف ہم سبھی کو متحد ہو کر لڑنا ہوگا: رکن پارلیمان

بی جے پی کے سینئر رہنما و ارریہ کے رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ نے آج ارریہ صدر ہسپتال پہنچ کر ویکسین کا دوسرا ڈوز لیا، ان کے ہمراہ پارٹی کارکنان و لوجپا کے سابق رکن اسمبلی امیدوار اجے کمار جھا بھی موجود تھے۔ ویکسین کا دوسرا ڈوز لینے کے بعد رکن پارلیمان پردیپ کمار اطمینان بخش نظر آئے اور صحافیوں سے گفتگو کی۔

کورونا کے خلاف ہم سبھی کو متحد ہو کر لڑنا ہوگا: رکن پارلیمان
کورونا کے خلاف ہم سبھی کو متحد ہو کر لڑنا ہوگا: رکن پارلیمان

By

Published : Apr 26, 2021, 10:41 AM IST

پردیپ کمار سنگھ نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر پہلے سے زیادہ خطرناک ہے، ہمیں پہلے سے زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

کورونا کے خلاف ہم سبھی کو متحد ہو کر لڑنا ہوگا: رکن پارلیمان

انہوں نے ارریہ کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویکسین لینا نہایت ہی ضروری ہے، 45 سال سے عمر والوں کو یقینی طور سے کورونا کا ٹیکہ لگوانا چاہیے۔

اب تو مرکزی حکومت نے ایک مئی سے 18 سال سے اوپر والوں کے لئے بھی کورونا ٹیکہ لینا یقینی بنایا ہے۔

رکن پارلیمان نے کہا کہ ہم ابھی بھی دیکھ رہے ہیں کہ لوگ ابھی بھی کورونا کا ٹیکہ لینے میں غفلت برت رہے ہیں۔

لوگوں کو اس کے محفوظ ہونے پر ابھی شک و شبہ ہے، میں لوگوں سے گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ آپ غفلت میں نہ پڑے، آپ دیکھیں بھارت کا ہر معزز شہری نے کورونا کا ٹیکہ لگوا لیا ہے اور سب روبہ صحت ہیں۔ آپ کو بھی اعتماد کرنا چاہیے اور بلا خوف و خطر کورونا کا ٹیکہ لگوانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: ارریہ:کورونا وبا سے تحفظ کے لیے بیداری مہم

ABOUT THE AUTHOR

...view details