اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہم لوگ کام پر یقین رکھتے ہیں، تشہیر پر نہیں: نتیش کمار

نتیش کمار نے کہا کہ 'بہار میں فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ ہم لوگ شروع سے ہی ایگریکلچر روڈ میپ بنا کر کام کررہے ہیں۔ ہم لوگ کام پر یقین کر تے ہیں، تشہیر پر نہیں کرتے ہیں۔'

ہم لوگ کام پر یقین رکھتے ہیں، تشہیر پر نہیں: نتیش کمار
ہم لوگ کام پر یقین رکھتے ہیں، تشہیر پر نہیں: نتیش کمار

By

Published : Sep 6, 2021, 10:55 PM IST

'جنتا کے دربار میں وزیر اعلیٰ' پروگرام کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے میڈیا اہلکاروں کے ذریعہ کسان تحریک کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'ہم لوگ پہلے سے اس سلسلہ میں بول رہے ہیں۔ یہ کچھ علاقوں کا مسئلہ ہے۔' انہوں نے کہا کہ 'مرکزی حکومت نے کسانو ں سے کئی مرتبہ بات کی ہے۔ بہار حکومت میں کسانوں کے لیے بہت سے کام کیے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'اگر کسان تحریک کو کوئی انتخاب اور سیاست سے جوڑتا ہے تو یہ ان لوگوں کا کام ہے اس بارے میں ہمیں کچھ نہیں کہنا ہے۔ سب کا سیاست کر نے کا اپنا اپنا طریقہ ہے۔ ہم اس کو سیاسی زاویہ نگاہ سے نہیں دیکھتے ہیں۔' عوام کی بھلائی اور ریاست کی ترقی کے لیے ہم لوگ کام کررہے ہیں۔

نتیش کمار نے کہا کہ 'بہار میں فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ بہار میں پہلے بہت کم فصلوں کی پیداوار تھی لیکن اب یہاں کی پیدوار میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سے کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔ ہم لوگ شروع سے ہی ایگریکلچر روڈ میپ بنا کر کام کررہے ہیں۔ ہم لوگ کام پر یقین کر تے ہیں، تشہیر پر نہیں کر تے ہیں۔'

ذات پر مبنی مردم شماری کے تعلق سے میڈیا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 'اس سلسلہ میں ہم لوگوں نے ایک کل پارٹی نمائندہ وفد کے ساتھ وزیر اعظم سے ملاقات کر کے اپنی باتوں کو رکھ دیا ہے۔ اس کے بارے میں تمام باتیں پہلے ہی میڈیا کے سامنے رکھ دی گئی ہیں۔ اب فیصلہ کرنا مرکزی حکومت کا کام ہے۔ ملک میں ابھی مردم شماری کا کام شروع نہیں ہوا ہے۔ ملک کے متعدد ریاستوں سے اس کا مطالبہ آرہا ہے۔ ابھی کچھ بھی سامنے نہیں آیا ہے، ایسے میں ابھی اس پر کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: گیا: اردو کا نام انوگرہ میموریل کالج کے بورڈ سے ہٹا دیا گیا

وزیراعلی نتیش کمار نے کہا کہ 'میڈیا کی خبروں میں یہ بات سامنے آرہی ہے کہ تمام ریاستوں کے لوگ ذات پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ کررہے ہیں یہ ملک کے مفاد میں ہے۔ اس سے تمام کو فائدہ ملے گا۔ ذات پر مبنی مردم شماری ہو نے سے سماج کے ویسے طبقے جن کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے کہ بارے میں جانکاری ملے گی۔ ہم لوگ اس سلسلہ میں ہمیشہ اپنی باتوں کو رکھ رہے ہیں۔ کچھ لوگ ذات پر مبنی مردم شماری کی مخالفت میں بولتے اور لکھتے رہتے ہیں، لیکن ایسی بات نہیں ہے یہ سماج کو تقسیم کر نے کے لیے نہیں ہے بلکہ متحد کر نے کے لیے ہے۔'

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details