ملک میں اکثر مقامات پر کھیتی کے لیے کسان بارش پر منحصر ہیں۔ گیا کی صورت حال بھی کچھ ایسی ہی ہے۔ گہلور پنچایت کے بیلا گاؤں کے کسانوں کو بارش کا انتظار ہے۔
بیلا گاؤں میں پینے کے پانی کی شدید قلت بارش نہیں ہونے کی وجہ سے علاقے کے تمام کھیت سوکھے نظر آ رہے ہیں۔ تالاب بھی پوری طرح سوکھ گئے ہیں۔ علاقے کے تقریباً تمام ہینڈ پمپ نے کام کرنا بند کر دیا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق صرف ایک ہی ہینڈ پمپ کام کر رہا ہے اور اس کا پانی اتنا نمکین ہے کہ پینے لائق نہیں ہے۔ خواتین کافی دور سے پینے کا پانی لانے کے لیے مجبور ہیں۔
پانی کی قلت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ لوگ نقل مکانی کے لیے مجبور ہیں۔ اب یہ دیکھنا اہم ہوگا کہ قدرت کسانوں پر کب مہربان ہوتی ہے۔