اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمور: خطرناک ملزم گرفتار - بھبھوا پولیس

بھبھوا پولیس نے نشہ کی حالت میں ہنگامہ کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کا تعلق ہندوتواوادی تنظیم سے ہے اور وہ فیس بک پر قابل اعتراض پیغامات پوسٹ کرتا تھا۔

کیمور: خطرناک ملزم گرفتار
کیمور: خطرناک ملزم گرفتار

By

Published : Jan 6, 2020, 12:54 PM IST

ریاست بہار کے کیمور ضلع کے بھبھوا پولیس کو اس وقت ایک بڑی کامیابی ملی جب مقامی بس اسٹینڈ کے پاس شراب کے نشہ میں ہنگامہ کر رہے ضلع کے خطرناک جراٸم پیشہ شخص کو اس کے ساتھیوں کے ساتھ گرفتار کیا۔

کیمور: خطرناک ملزم گرفتار

موصولہ اطلاع کے مطابق گرفتار جراٸم پیشہ بھبھوا تھانہ کے سکٹھی گاٶں کا باشندہ اتم پٹیل بتایا جاتا ہے جو ہندو ادی تنظیم کا رکن ہے اور اس تنظیم کا آرگناٸزر بھی ہے۔

یہ لگاتار کئی برسوں سے ضلع کی پر امن ماحول میں زہر گھولنے کا کام کر رہا تھا۔ اس سے قبل ہفتہ وصولنے جیسے کئی معاملہ میں جیل بھی جا چکا ہے۔

ڈی ایس پی اجے پرساد نے کہا کہ 'پولیس کئی ماہ سے اس کی تلاش میں تھی لیکن وہ روپوش تھا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details