اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے کہ بہار میں سڑکوں کے معیار میں بہتری آئی ہے لیکن اب بھی متعدد گاؤں ایسے ہیں جہاں سڑک نہیں ہے۔ ایسا ہی ایک گاؤں گیا ضلع کے شیر گھاٹی سب ڈیویژن میں ہے۔ بیلا نام کے اس گاؤں کے عوام نے رواں برس ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک نہیں ہونے کی وجہ سے اکثر حادثے پیش آتے رہتے ہیں۔
سڑک سے گاؤں تک تقریباً چار کلو میٹر کا راستہ ہے۔ مقامی لوگوں کی مانے تو بچوں کی پڑھائی سے لیکر شادی تک میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔