جزیرہ ایئر ویز سروس کے طیارے کے ذریعے کویت سے گیا پہنچنے والے 151 افراد کا تعلق بہار سے ہے ۔جبکہ ڈھاکہ سے ایئرانڈیا سے پہنچنے والے 170 مسافروں کا بھی تعلق بہار سے ہے ۔ ہوائی اڈے پر ہی سبھی کی اسکریننگ و طبی جانچ مگدھ کمشنر کی نگرانی میں ہوئی ہے ۔
عالمی وبا کورونا سے بچاؤ سے متعلق لاک ڈاؤن کے دوران مختلف ممالک میں پھنسے ہوئے بھارتی تارکین وطن کو وندے بھارت مشن کے تحت واپس بھارت لایا جارہا ہے، انہیں ہی واپس لایا جارہاہے جو اپنے وطن واپس آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
وندے بھارت مشن کے تحت گیا کو بہار کا لینڈنگ پوائنٹ بنایا گیا ہے۔ 18 مئی سے واپسی کا سلسلہ گیا ہوائی اڈے پرشروع ہوا ہے ۔ اب تک برطانیہ، مسقط، دوحہ اور ینگون، کویت، ڈھاکہ سے پروازیں آچکی ہیں۔ جمعرات کو کویت سے 151 تارکین وطن واپس آئے ہیں، ان سبھی کاتعلق بہار سے ہے۔
یہ تمام مسافروں نے ہوٹلوں یا گیسٹ ہاؤسز کی بکنگ کرنے سے خود کو قاصر بتایا ہے جسکے کے بعد نوڈل افسر و کمشنر اسنگبا چوبہ نے نگما مانیسٹری میں ان کے رہنے کا انتظام کیا ہے۔کمشنر نے تمام متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ نگما مانیسٹری کے قرنطینہ مرکز کا دورہ بھی کیا۔انہیں جہاں ٹھہرایا گیا ہے وہاں کے انتظامات کو بھی دیکھا گیاہے۔
گیا :کویت اور ڈھاکہ میں پھنسے بھارتیوں کی وطن واپسی کمشنراسنگبا چوبہ آو نے پانی ، بجلی کے انتظامات کے لئے متعلقہ محکمہ کوہدایت دی ہے کہ بجلی کو کاٹا نہ جائے اور جنریٹر کابھی نضب کیا جائے ۔اضافی ٹینکر ہوں اور کھانے پینے کے بھی معقول انتظامات ہوں ۔محکمہ بجلی کاایک اسٹاف مانیسٹری میں تعینات ہو تاکہ بجلی کی خرابی کوفوری طورسے دورکیا جاسکے ۔