اردو

urdu

ETV Bharat / state

16 جنوری سے ویکسی نیشن کا عمل: ارریہ ضلع کلکٹر - بہار

رواں برس عوام کو جس چیز کا سب سے زیادہ انتظار ہے وہ ہے کورونا ویکسن۔ اب یہ انتظار ختم ہونے والا ہے اور ریاست بہار میں کورونا ویکسن کی پہلی کھیپ پہنچ گئی ہے۔

ارریہ ضلع کلکٹر پرشانت کمار
ارریہ ضلع کلکٹر پرشانت کمار

By

Published : Jan 14, 2021, 3:16 AM IST

ریاست بہار کے محکمہ صحت نے تمام اضلاع میں کووڈ ویکسین بھیجنے کی تیاری کر لی ہے جہاں سرکاری ملازمین کو کووڈ ویکسین کی خوراک دی جائے گی۔

پرشانت کمار، ضلع کلکٹر، ارریہ

بہار کے ضلع ارریہ میں بھی انتظامیہ و ارریہ صدر ہسپتال انتظامیہ نے ویکسین دیئے جانے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہے جس کا آغاز 16 جنوری سے شروع ہوگا۔

ارریہ ضلع کلکٹر پرشانت کمار نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ویکسین کے آنے سے قبل ہم لوگوں نے ویکسین کا ڈرائی رن بھی کیا جو نہایت کامیاب رہا، اس میں ویکسین دئے جانے کے ایک ایک پہلو کو باریکی سے دیکاھ گیا اور اسی کو سامنے رکھ کر ویکسین دینے والوں کی تربیت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'اب باضابطہ 16 جنوری سے ارریہ ضلع میں کووڈ ویکسین دیئے جانے کا عمل شروع ہو جائے گا۔ پہلے مرحلے میں کورونا ویکسین کے لیے 9364 لوگوں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔

ضلع کے پانچ مراکز پر ویکسین دینے کا عمل شروع ہوگا جن میں ارریہ صدر ہسپتال، سب ڈویژن ہسپتال فاربس گنج، ریفرل ہسپتال نرپت گنج، ریفرل ہسپتال بھرگامہ و موہنی دیوی ہسپتال آر ایس شامل ہیں۔

ضلع کلکٹر نے کہا کہ اسی سے متعلق ضلع ٹاسک فورس کی اہم نشست منعقد ہوئی جس میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ ویکسین دینے کے لیے تین کمرے کی نشاندہی ہوگی۔ پہلا کمرہ جس میں ویکسین دینے سے قبل لوگ انتظار کریں گے، دوسرا کمرہ جس میں ویکسین دئے جائیں گے جبکہ تیسرا کمرہ جہاں ویکسین دینے کے بعد لوگوں کی نگرانی کی جائے گی۔

جن جگہوں پر ویکسین دی جائے گی وہاں پولس تعینات رہے گی، جنہیں ویکسین دیا جانا ہے اس کی شناخت کرنے کے بعد ویکسین دیی جائے گی۔ پہلے دن پانچ سو لوگوں کو ویکسین دئے جانے کا منصوبہ ہے۔

اس موقع پر ارریہ صدر ہسپتال کے سول سرجن ڈاکٹر روپ نارائن کمار، ڈی آئی او ڈاکٹر معیز، ڈی پی ایم ڈاکٹر ریحان اشرف وغیرہ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details