بہار میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے متعلق آر ایل ایس پی کے سربراہ اوپیندر کشواہا نے واضح کیا ہے کہ وہ آج اعلان کریں گے کہ وہ کس پارٹی کے ساتھ جائیں گے۔
دراصل آر ایل ایس پی اس بار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے میں شامل ہوگی یا عظیم اتحاد کا حصہ بنے گی؟ یا پھر تیسرا آپشن کا انتخاب کرےگی۔ اس بات کو لے کر بہار میں سیاست گرم ہے۔
آر ایل ایس پی کے سربراہ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کر کہا کہ 'صبر کریں۔ ہم عوام اور بہار کے مفاد میں فیصلہ لیں گے۔ منگل کو اس کا اعلان کریں گے۔'