اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا پولیس کی انوکھی پہل، پولیس دفتر آنے والے کریں گے کتابوں کا مطالعہ - پولیس دفتر

گیا پولیس دفتر میں لائبریری قائم کی گئی ہے اسکا مقصد پولیس دفتر میں آنے والے فریادیوں اور ضرورت مندوں کو خوشگوار احساس کرانا ہے ، ضلع پولیس کی یہ پہلی ایسی عوامی لائبریری ہے جہاں مقابلہ جاتی امتحانات ، ادب اور معزز شخصیات پر مشتمل کتابیں رکھی گئی ہیں ، ایس ایس پی کی پہل پر لائبریری قائم ہوئی ہے۔

گیا پولیس کی انوکھی پہل، پولیس دفتر آنے والے کریں گے کتابوں کا مطالعہ
گیا پولیس کی انوکھی پہل، پولیس دفتر آنے والے کریں گے کتابوں کا مطالعہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 10, 2024, 5:32 PM IST

گیا پولیس کی انوکھی پہل، پولیس دفتر آنے والے کریں گے کتابوں کا مطالعہ

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا پولیس کے کپتان آشیش بھارتی نے اپنے دفتر میں فریادیوں کا وقت یوں ہی خالی بیٹھے ضائع نہیں ہو اسکے لیے پڑھائی اور علم میں اضافے کا انتظام کیا ہے ، ساتھ ہی ان غریب نوجوانوں اور طالب علموں کا بھی خیال رکھا گیا ہے جو گھر بیٹھے یو پی ایس سی ،بی پی ایس سی اور دیگر مقابلہ جاتی امتحانات کی سیلف اسٹڈی کررہے ہیں تاہم اُنکے پاس تیاریوں کے لیے وہ ضروری کتابیں دستیاب نہیں ہیں ، دراصل ایس ایس پی آشیش بھارتی نے اپنے دفتر میں پولیس لائبریری قائم کیا ہے اور اس میں مقابلہ جاتی امتحانات سمیت جنرل انفارمیشن ،تاریخی ،ادبی سیاسی سماجی شخصیات اور حالات حاضرہ پر مشتمل کتابیں رکھی گئی ہیں تاکہ جو یہاں پولیس دفتر میں آئیں وہ اپنا خالی وقت ضائع نہیں کریں بلکہ وہ اپنے علم میں کچھ اضافے کریں۔

ہردن سینکڑوں لوگوں کی ہوتی ہے آمد

ایس ایس پی دفتر عمارت میں ہی ضلع پولیس کے سبھی اعلی افسران کا دفتر ہے ، جن میں سیٹی ایس پی, ایڈیشنل ایس پی ، ڈی ایس پی رینک کے کئی افسران کا دفتر ہے ۔ اس وجہ سے ہردن یہاں ضلع کے مختلف علاقوں سے سینکڑوں لوگ اپنے مسائل اور پریشانیوں کو لیکر پہنچتے ہیں ، بسا اوقات اُنہیں افسران سے ملنے کے لیے کافی وقت بیٹھنا پڑتا ہے اور وہ اس وجہ سے دفتر عمارت میں بیٹھ کر یا تو موبائل فونز کا استعمال کرتے ہیں یا پھر آپسی گفتگو میں وقت گزارتے ہیں لیکن اب ایس ایس پی آشیش بھارتی نے ویسے لوگوں کے لیے کتابوں کا انتظام کرایا ہے تاکہ وہ یہاں لائبریری سے کتاب لیکر مطالعہ کریں اور دفتر میں پرسکون ماحول ہو ، حالانکہ یہ لائبریری پولیس محکمہ کی طرف سے قائم نہیں کی گئی ہے بلکہ یہ خود ایس ایس پی اور دیگر افسران نے اپنی ذاتی رقم سے اسکا انتظام کیا ہے ، لائبریری کا نام ' ضلع پولیس لائبریری ' رکھا گیا ہے ، ایس ایس پی آشیش بھارتی کے مطابق فلحال 200 کتابیں لائبریری میں رکھی ہے لیکن اگلے کچھ دنوں میں اسکی تعداد بڑھا کر 500 تک کردی جائے گی۔

کتابوں کو گھر لے جانے کی بھی ہے اجازت

گیا پولیس لائبریری کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ اگر کوئی شخص کتابوں کا یہاں مطالعہ کرتا ہے لیکن ان کتابوں کا مزید مطالعہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تو اسے ان کتابوں کو اپنے ساتھ گھر لے جانے کی اجازت ہے البتہ اُسے دس دنوں میں کتاب واپس لائبریری میں لاکر جمع کرنی ہوگی ، گیا پولیس لائبریری کی دیکھ بھال اور اپنے ساتھ کتاب لے جانے والوں کی تفصیل رجسٹر میں درج کرنے کے لیے ایک خاتون کانسٹیبل کو بھی تعینات کیا گیا ہے ، لائبریری کا قیام گزشتہ ہفتے ہی ہوا ہے تاہم اب تک کتابوں کے 20 شائقین لائبرریری سے کتابوں کو اپنے گھر لیکر جاچکے ہیں اور وہ اس سے استعفادہ کررہے ہیں۔

کتابوں کے پڑھنے کی لگے عادت


اس لائبریری کے قیام کا مقصد بتاتے ہوئے ایس ایس پی آشیش بھارتی نے کہا کہ مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرنے والے طالب علم اُن سے صلاح مشورے کے لئے رابطہ کرتے ہیں اور انکی جانب سے تیاری سے متعلق کتابوں کی عدم دستیابی کا بھی اظہار ہوتا ہے ، جبکہ قیام کی دوسری وجہ یہ بھی ہے کہ یہاں آنے والے اپنا وقت موبائل فون یا گفتگو میں گزارنے کے بجائے کتابوں کو پڑھنے میں گزاریں، کتابیں پڑھنے کی عادت ختم ہوتی جارہی ہے ، کیونکہ اکثریت موبائل فون میں اپنا وقت ضائع کردیتے ہیں ، کتابیں آج بھی ہماری رہنمائی کرتی ہیں لیکن ہماری نئی نسل کتابوں کا مطالعہ کرنے کے بجائے سوشل سائڈ پر وقت ضائع کرنے میں لگے ہیں ، ضلع پولیس اپنی سماجی ذمہ داریوں کو انجام دینے کے لیے لائبریری کو قائم کرایک بڑی پہل کی ہے۔

ایس ایس پی پہلے بھی لائبریری قائم کرچکے ہیں

آشیش بھارتی کا بہار کے ایک قابل آئی پی ایس افسر میں شمار ہوتا ہے ،آشیش بھارتی بتاتے ہیں کہ لائبریری اور کتابوں سے انکا پرانا رشتہ ہے کیونکہ انکے والد کا بک اسٹال تھا اور اسی بک اسٹال کے سہارے انکی پرورش ہوئی ہے ، بچپن میں ہی والد کے بک اسٹال پر بیٹھ کر کتابیں پڑھنے کا شوق پیدا ہوگیا تھا ، انہوں نے والد کے بک اسٹال سے ہی مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرنی شروع کی تھی ،بچپن کی عادت کی وجہ سے ہی انہیں کتابیں پڑھنے کا شوق ہے ، اب ملازمت رہتے ہوئے دوسروں کو بھی راغب کررہے ہیں ، اس سے پہلے انہوں نے رہتاس میں جب وہاں کے ایس پی تھے تب انہوں نے پولیس دفتر میں لائبریری قائم کرنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں دو لائبریری قائم کی تھی جو آج بھی وہاں جاری ہیں اور اب تک ہزراوں افراد اس سے استعفادہ کرچکے ہیں۔

وہیں ایس پی آشیش بھارتی کی اس پڑھائی والی پہل کی خوب چرچا ہے اور لوگ تعریف کررہے ہیں کہ پولیس کی طرف سے واقعی یہ انوکھی پہل ہے ، لوگوں کو پولیس دفتر میں جانے کا خوشگوار احساس ہوگا اور پریشان حال لوگوں کو کچھ پل سکون ضرور میسر ہوگا ایس ایس پی نے کہاکہ آگے مزاحیہ ، بچوں سے متلق کتابیں اور شعروشاعری کی کتابیں بھی ہندی اردو اور انگریزی کی کتابیں رکھی جائیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details