اطلاع کے مطابق چار دوست پربھات کمار ،پیوش کمار،شوبھم کماراور گڈو ہفتہ کے روز شیرگھاٹی کی مورہر ندی میں نہا رہے تھے تبھی وہ ڈوبنے لگے موقع پر موجود محمد فیاض نے اپنی جان کی بازی لگا کر دو کو بچا لیا جبکہ دو کی ڈوبنے سے موت ہو گئی۔
ندی میں ڈوبنے سے دو نوجوان ہلاک
ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع شیرگھاٹی کے مورہر ندی میں ڈوبنے سے دو نوجوان کی موت ہو گئی۔
ندی میں ڈوبنے سے دو نوجوان ہلاک
واضح رہے کہ ہربھات کمار اور پیوش کمار اپنے رشتے دار کے یہاں مقیم تھے جبکہ دو لڑکے شیر گھاٹی کے ہی باشندے تھے۔
واقعے کے بعد گاؤں کے نوجوان محمد فیاض،ظفر ، انظر، راجن اور دیگر نے کافی مشقت کے بعد لاش کو ندی سے ڈھونڈھ کر نکالا جس کے بعد گاؤں میں غم کا ماحول ہے۔