یہ حادثہ کیمور ضلع کے درگاوتی تھانہ علاقہ کے ککریت شاہراہ پر پیش آیا۔
ان دونوں بہنوں کا تعلق ریاست اترپردیش کے چندولی سے تھا، وہ شادی کی خریداری کے تعلق سے آئی ہوئی تھیں۔
وہ دونوں موٹرسائیکل پر سوار تھیں، اچانک ان کی اسکوٹی ایک پک اپ وین سے ٹکراگئی، ڈرائیور نے اپنا توازن کھو دیا۔ وہ دونوں جائے حادثات پر ہی ہلاک ہوگئیں۔
مقامی افراد نے بتایا کہ ان میں ایک بہن کی شادی دو دنوں کے بعد ہونے والی تھی ۔جب کہ ایک شادی شدہ تھیں۔
پولیس نے مطابق شادی شدہ بہن کے شوہر موٹرسائیکل چلا رہے تھے۔
کیمور: سڑک حادثہ دو سگی بہنیں ہلاک مزید پڑھیں:نئی ٹیکنالوجی سیکھنے سے طلبہ کو روزگار کے بہتر مواقع ملیں گے: نتیش
ان کی موٹرسائیکل اچانک سڑک حادثے کا شکار ہوگئی۔ دونوں خواتین ہلاک ہوگئیں۔ ایک دیگر شخص زخمی بھی ہوا ہے جس کا علاج جاری ہے۔ زخمی کی شناخت واسودیو موریہ کے طور پر ہوئی ہے۔
اس حادثہ کے بعد لوگوں نے شاہراہ کو جام کر احتجاج کیا۔
اس کے بعد موقع پر اعلی حکام پہنچ کر کاروائی اور معاوضہ کی یقین دہانی کرائی اس کے بعدآمدرفت شروع ہو سکا۔