گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا کے دو شاعروں کی شاعری کا مجموعہ آج رسم اجراء ہوا جس میں کئی بڑی معروف ادبی شخصیات نے شرکت کی اور دونوں مجموعے کے مصنفین کو مبارکباد پیش کی ہے۔ بہار کے ضلع گیا میں آج دو کتابوں کی رسم اجرا تقریب منعقد ہوئی ان میں ایک معروف بزرگ شاعر ندیم جعفری اور دوسری کتاب جمال گیاوی کی کتاب ہے اور یہ دونوں شعری مجموعہ ہے، یہ دونوں بزرگ شاعر ہیں اور کافی عرصہ سے شاعری کر رہے ہیں۔
معروف مصنف اور انجمن ترقی پسند کے سکریٹری ڈاکٹر احمد صغیر احمد نے بتایا کہ ندیم جعفری کا شعری مجوعہ قریب چالیس برسوں بعد منظر عام پر آیا ہے اس لیے میں انہیں داد دیتا ہوں کہ کم از کم اتنے برسوں کی شاعری کا نتیجہ نکلا ہے جبکہ جمال گیاوی ایک کاتب کے طور پر کافی مقبول اور مشہور تھے۔ علی سردار جعفری اور مجروح سلطان پوری جیسی بڑی شخصیت انہی سے کتابت کراتی تھی، کافی مشہور شاعر تھے لیکن جمال گیاوي نے شاعری میں بھی ہاتھ آزمائے اور انہوں نے برسوں تک شاعری بھی کی۔