اردو

urdu

ETV Bharat / state

POlice Solve Dacoity Case صحافی کے گھر ڈکیتی کو انجام دینے والے بد معاش گرفتار - صحافی کے گھر ڈکیتی

گیا میں گزشتہ روزمیں ایک صحافی کے گھر ڈاکہ زنی کی واردات کوانجام دینے والے دو بدمعاشوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ ان کے پاس سے اسلحے اور چوری کی موٹرسائیکل سمیت زیورات وغیرہ برآمد ہوئے ہیں۔ POlice Solve Dacoity Case

صحافی کے گھر ڈکیتی کو انجام دینے والے بدمعاش گرفتار
صحافی کے گھر ڈکیتی کو انجام دینے والے بدمعاش گرفتار

By

Published : Sep 19, 2022, 8:19 PM IST

گیا:بہار کے گیا ضلع کے ایڈیشنل ایس پی منیش کمار نے کہاکہ چندوتی تھانہ علاقے میں گزشتہ 31 اگست کو راج کمار نام کے ایک صحافی کے گھر میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی تھی۔تھانے میں اس معاملے کی شکایت درج کرائی گئی ۔ایس ایس پی ہرپریت کور کی ہدایت پر پولیس کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ۔پورے معاملے کی تفتیش شروع کی گئی ۔Two Miscreants Arrested In Dacoity Case in Gaya In Bihar

صحافی کے گھر ڈکیتی کو انجام دینے والے بد معاش گرفتار

انہوں نے کہاکہ الگ طریقے سے پورے معاملے کی تفتیش کی گئی ۔اس معاملے میں ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا گیا۔جانچ کے دوران اس معاملے میں ملوث شرپسندوں کے نام سامنے آئے۔شرپسندوں سے متعلق معلوم حاصل ہونے کے بعد ان کی گرفتاری کی کوشش کی تیز کردی گئی۔مخبروں کی اطلاع پر خصوصہ چھاپہ ماری مہم کے دوران ڈکیتی کی واردات کو انجام دینے والے شرپسندوں کوگرفتار کرلیاگیا۔

ان کاکہنا ہے کہ اس معاملے میں گرفتار شرپسندوں کی شناخت یوگیندر کمار اور اوپیندر پاسوان کے طور پر ہوئی ہے ۔ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل آ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Youth Raped and Filmed Video of Minor نوجوان نے خود کو عاشق ثابت کرنے کیلئے نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی کی

یڈیشنل ایس پی نے ڈکیتی کی واردات کا خلاصہ کرتے ہوئے کہاکہ پوچھ تاچھ میں بدمعاشوں نے بتایا کہ پیسے ان لوگوں نے آپس میں بانٹ لئے تھے ۔ڈکیتی میں کل پانچ بدمعاش شامل تھے ان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ ماری کی جارہی ہے POlice Solve Dacoity Case

ABOUT THE AUTHOR

...view details