بیگوسرائے: بہار میں بیگو سرائے ضلع کے لوہیا نگر تھانہ علاقہ میں جمعہ کو ہوئے سڑ ک حادثے میں دو لوگوں کی موت ہوگئی ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ بلیٹ موٹر سائیکل پر سوار دو لوگ جارہے تھے تبھی اوور بریج کے نزدیک نامعلوم گاڑی نے بلیٹ میں ٹکر ماردی ۔ اس حادثے میں بلیٹ سوار دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔
مرنے والوں کی شناخت لوہیا نگر تھانہ علاقہ کے آنند پور محلہ باشندہ سنگھیشور ساہ کے بیٹے سنی ساہ اور جگدیش ساہ کے بیٹے جیتو ساہ کے طور پر کی گئی ہے ۔ متوفی چچازاد بھائی ہیں۔