اردو

urdu

چھٹھ پوجا کےدوران حادثہ، 4 ہلاک

بہار کے الگ الگ مقامات پر چھٹھ پوجا کے دوران حادثہ ہونے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک شدگان میں دو معصوم اور دو خواتین شامل ہیں۔

By

Published : Nov 3, 2019, 8:36 AM IST

Published : Nov 3, 2019, 8:36 AM IST

Updated : Nov 3, 2019, 10:34 AM IST

مندر میں بھگدڑ، 2 افراد ہلاک


ریاست بہار کے الگ الگ مقامات پر چھٹھ پوجا کے دوران حادثہ ہونے سے چار لوگوں کی موت ہوگئی۔

بہار کے اورنگا آباد میں بھگدڑ کی وجہ سے دو معصوم کی موت ہوگئی، ہلاک ہونے والوں میں پٹنہ کے بہٹا سے تعلق رکھنے والا 6 سالہ بچہ اور بھوج پور کے سحر کی ڈیڑھ سالہ بچی شامل ہے۔

مندر میں بھگدڑ، 2 افراد ہلاک

وہیں سمستی پور میں پوجا کے دوران ایک مندر کی دیوار گرنے سے دو خواتین کی موت ہوگئی۔ جس میں متعدد عورتوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ تاہم ایس ڈی آر ایف کی ٹیم بچاؤ وراحتی کام میں مصروف ہے۔ مزید اموات ہونے کا اندیشہ ہے۔


اورنگ آباد کے دیو سورج کنڈ کے مندر میں سوریہ نمسکار کے بعد گھاٹ پر بھگدڑ مچ گئی۔ اس دوران متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ۔ جنہیں قریب کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

دربھنگہ میں چھٹ پوجا کا پہلا دن

بھگدڑ کے بعد پورے میلے میں افراتفری پھیل گئی اور لوگ ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ ضلع انتظامیہ نے فوری طور پر صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کی جس کے بعد وہاں کا ماحول پرامن ہوسکا۔

دوسری طرف ضلع کے ڈی ایم راہل رنجن مہیوال اور ایس پی دیپک برنوال نے ہلاک شدہ معصوم بچوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں تسلی دی۔ انہوں نے اس واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہجوم توقع سے زیادہ ہونے کی وجہ سے افراتفری مچی جس میں دو معصوم بچے ہلاک ہوگئے۔

چھٹھ کے موقع پر ہندو مسلم ایکتا کی مثال

ڈی ایم نے متوفی کے لواحقین کو باقاعدہ معاوضے کی فوری ادائیگی کے بارے میں بات کی ہے۔ ڈی ایم نے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات مستقبل میں نہ ہو اس کے لیے پورا انتظام کیا جائے گا۔

مندر میں بھگدڑ، 2 افراد ہلاک

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے اور زخمیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہونے کا امکان بتایا جا رہا ہے۔

بتا دیں کہ بہار کے اورنگ آباد کے سورج کنڈ مندر میں تقریبا 15 لاکھ عقیدت مندوں نے غروب آفتاب کے وقت سورج کی پوجا کی۔

Last Updated : Nov 3, 2019, 10:34 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details