اردو

urdu

اورنگ آباد میں آئی ای ڈی بم برآمد

ریاست بہار کے نکسل متاثرہ ضلع اورنگ آباد کے ڈھبرا تھانہ علاقہ میں جھرنا گاﺅں کے نزدیک چھکر بندا پہاڑ سے مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور کوبرا بٹالین کی جانب سے چلائی جا رہی خصوصی مہم کے تحت دو طاقتور آئی ای ڈی (امپرووائزڈ ایکسپلوسیو ڈیوائس) بم برآمد کیے گئے ہیں۔

By

Published : Mar 8, 2020, 9:11 PM IST

Published : Mar 8, 2020, 9:11 PM IST

اورنگ آباد میں آئی ای ڈی بم برآمد
اورنگ آباد میں آئی ای ڈی بم برآمد

ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش کمار سنگھ نے بتایا کہ نکسلی سرگرمیوں کے درست ان پٹ کی بنیاد پر چھکر بندا پہاڑ پر سرچ مہم چلائی گئی۔ اس کارروائی میں دو آئی ای ڈی بم برآمد کیے گئے ہیں۔ دونوں طاقت ور بموں کا وزن قریب آٹھ کلو گرام ہے۔

انہوں نے بتایا کہ غالب گمان ہے کہ سکیورٹی فورسز کو نقصان پہنچانے کے لیے نکسلیوں کے ذریعہ یہ بم لگایا گیا تھا۔

سنگھ نے بتایا کہ طاقتور آئی ای ڈی بم کی برآمدگی کے بعد اس علاقے میں سرچ مہم تیز کر دی گئی ہے اور متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرکے نکسلیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے ماری کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details