اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشتی پلٹنے سے دو ہلاک، متعدد لاپتہ - کیول ندی

لکھی سرائے میں کشتی کے پلٹ جانے سے ایک خاتون سمیت دو افراد کی ڈوب کر موت ہو گئی جبکہ پانچ کے لاپتہ ہونے خبر ہے۔

کشتی پلٹنے سے دو ہلاک، متعدد لاپتہ

By

Published : Jul 10, 2019, 2:36 PM IST

ریاست بہار میں ضلع لکھی سرائے کے سوریہ گڑھا تھانہ علاقہ کے چنيا گاؤں کے قریب 'کیول' ندی میں کشتی کے پلٹ جانے سے ایک خاتون سمیت دو افراد کی ڈوب کر موت ہو گئی اور پانچ دیگر لاپتہ ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ چنيا گاؤں کے نزدیک 70 افراد کشتی پر سوار ہوکر کاشت کاری کرنے کے لیے جارہے تھے کہ اسی درمیان بیچ ندی میں کشتی پلٹ گئی۔

اس حادثے میں ایک خاتون سمیت دو افراد کی ڈوب کر موت ہوگئی جبکہ پانچ دیگر لاپتہ ہو گئے، کشتی میں سوار دیگر افراد تیر كر باہر آگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لکھی سرائے کے سب ڈویژنل افسر مرلی پرساد راحتی عملے کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔

خیال رہے کہ مرنے والوں کی شناخت چنيا گاؤں کی رہنے والی ارملا دیوی عمر 45 برس اور راکیش کمار عمر 12 برس کے طور پر کی گئی ہے، جبکہ غوطہ خوروں کی مدد سے لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details