گیا سے گزرنے والی قومی شاہراہ پر آئے دن سڑک حادثہ ہوتا رہتا ہے۔ تازہ معاملہ جوگیا موڈ کے قریب کا ہے۔
مہیش پرساد نامی شخص کو جوگیا موڈ کے قریب ٹرک نے پیچھے سے ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ مہیش پرساد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ ٹرک ڈرائیور بھاگنے میں کامیاب رہا۔
حادثہ کے بعد مہیش پرساد کے اہل خانہ نے معاوضے کی مانگ کی اور قومی شاہراہ کو جام کر دیا۔ پولیس کے ذریعہ معاوضے کی رقم کی یقین دہانی کے بعد ہی مہیش کے اہل خانہ نے ہنگامہ بند کیا۔