اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹرک اور اسكارپيو کی ٹکر میں ایک نوجوان ہلاک، تین زخمی - bihar

ریاست بہار کے ضلع سارن میں مفصل تھانہ علاقہ کے گھیگھٹا گاؤں کے قریب قومی شاہراہ نمبر ۔19 چھپرا۔حاجی پور میں آج ایک ٹرک اور اسكرپيو کے درمیان ہوئی ٹکر میں ایک نوجوان ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

ٹرک اور اسكرپيو کی ٹکر

By

Published : Aug 10, 2019, 3:38 PM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ آج صبح ایک اسكرپيو پر سوار کچھ لوگ چھپرا سے پٹنہ جا رہے تھے۔ اسی دوران مفصل تھانہ علاقہ کے گھیگھٹا گاؤں کے قریب مخالف سمت سے تیز رفتار میں آ رہے ایک ٹرک سے ٹکر ہو گئی جس سے اسكرپيو پلٹ گئی۔ اس حادثے میں ایک نوجوان کی ہلاک ہوگیا جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو چھپرا صدر ہسپتال میں داخل کرایا ہے۔

ہلاک شدہ شخص کی شناخت کرشن کمار (38) کے طور پر کی گئی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details