اردو

urdu

ETV Bharat / state

سر سید کو خراج عقیدت

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں سرسید احمد خان کے 202 واں یوم پیداٸش دھوم دھام سے منایا گیا۔

سر سید کو خراج عقیدت

By

Published : Oct 18, 2019, 10:20 AM IST

ضلع کے رام گڑھ بلاک کے سی ارواں پراٸمری اسکول میں سر سید کے یوم پیدائش کے موقع پر ایک پروگرم کا انعقاد کیا گیا۔

سر سید کو خراج عقیدت
پروگرام کی نظامت کرتے ہوئے اسکول کے استاذ ریاض احمد نے کہا کی سر سید احمد خان کا مسکن دہلی رہا ہے لیکن مدفن علی گڑھ میں ہوئے۔
سر سید کو خراج عقیدت

سر سید احمد خاں انیسویں صدی کے سب سے بڑے دانشوروں میں سے ایک تھے، جنہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسیٹی کا قیام کرکے پورے ملک کو آٸینہ دکھایا۔

سر سید کو خراج عقیدت

انہوں نے کہا کہ سر سید کا مقصد مسلم سماج کو بیدار کرنا تھا، وہ جانتے تھے کہ مسلم سماج کے پاس جب تک علم کی روشنی نہیں پہنچے گی وہ ترقی نہیں کرسکتا، سر سید نے بھارت کو سماجی اور اقتصادی طور پر مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

سر سید کو خراج عقیدت

اسکول کے استاذ کرشن کمار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کی ایسے نیک دل شخصیت ہمیشہ سے سبق آموز رہے ہیں، جنہیں بھلاۓ بھی نہیں بھلایا جا سکتا ہے۔

سر سید کو خراج عقیدت

جنہوں نے بھارت کے ایجوکیشن سسٹم کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details