بہار حکومت نے ریاست میں 9 افسران کا تبادلہ کیا ہے۔ اس میں آئی اے ایس اور بہار انتظامی خدمات کے افسران شامل ہیں۔
حکومت بہار کے محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر اس کی اطلاع دی۔ وزیر اعلی نتیش کمار نے ایک آئی اے ایس سمیت بہار انتظامی خدمات سے جڑے 9 افسران کا تبادلہ کیا ہے۔ تمام افسران کو ایک نئی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق آئی اے ایس جیوت سنگھ کو پورنیہ کا میونسپل کمشنر بنایا گیا ہے۔
وجے کمار سنگھ کو بیگو سرائے میں بطور انتظامی افسر، اجے کمار کو بطور اے ڈی ایم محکمہ جاتی تحقیقی افسر مظفر پور، منگر میں سیٹلمنٹ آفیسر کے طور پر اتول ورما، بانکا میں اے ڈی ایم کے طور پر مدھا کمار سنگھ، کٹیہار میں ڈی ڈی سی کے طور پر ارون کمار ٹھاکر، حاجی پور میں ایس ڈی او کے طور پر ارون کمار کو بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت اور کسانوں کے مابین دسویں دور کی بات چیت ملتوی
وہیں سندیپ شیکھر پورنیا میں سیلف ایمپلائڈ ڈائریکٹر اور محفوظ عالم بانکا میں بطور سیلف ایمپلائڈ ڈائریکٹر مقرر کئے گئے ہیں۔