اردو

urdu

ETV Bharat / state

Haj 2023 گیا میں عازمین کے لیے تربیتی اور ٹیکہ کاری پروگرام - Immunization Program for haj Pilgrims

ریاست بہار کے ضلع گیا میں آئندہ 24 مئی کو عازمین کے لیے تربیتی اور ٹیکہ کاری کیمپ منعقد کیا جائے گا۔ اس کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ ضلع سے اس مرتبہ 352 عازمین سفر حج پر روانہ ہوں گے۔

گیا میں عازمین کے لیے تربیتی اور ٹیکہ کاری پروگرام
گیا میں عازمین کے لیے تربیتی اور ٹیکہ کاری پروگرام

By

Published : May 9, 2023, 4:00 PM IST

بہار کے عازمین کے تعلق سے مختلف پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں چونکہ قافلہ پرواز کرنے کیلئے گیارہ دن ہی باقی ہیں۔ اس وجہ سے بہار میں تیزی سے تربیت اور ٹیکہ لگانے کے لیے کیمپ منعقد کئے جارہے ہیں۔ دونوں ہی چیزیں تربیت اور ٹیکہ عازمین کے لیے لازم ہیں، اسلیے ہر ضلعے میں سلسلے وار طریقے سے کیمپ لگاکر ٹیکہ کاری انجام دی جارہی ہے۔ بہار اسٹیٹ حج کمیٹی نے ضلع گیا کے لیے آئندہ 14مئی کی تاریخ مقرر کی ہے۔

شہر گیا کے نگمتیہ روڈ میں واقع اے آرپیلس میں تربیتی کیمپ صبح نو بجے سے شروع ہوگا۔ اس حوالے سے ایک سینئر رضاکار موتی کریمی نے اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ تربیتی پروگرام کے دوران ہی عازمین کو خسرہ انفلوئنزا انجکشن دیاجائے گا، اور پولیو کی خوراک پلائی جائے گی۔ ساتھ ہی اس دن عازمین کو معروف اور ماہر ٹرینروں کے ذریعے ارکان حج کی ادائیگی ، سفر حج کے دوران کرنے والے کاموں اور انٹرنیشنل اصول وضوابط کے تعلق سے جانکاری فراہم کی جائےگی۔ انہوں نے ضلع کے تمام عازمین سے کہا ہے کہ وہ چودہ مئی کو ضرور تشریف لائیں تاکہ ٹیکہ لگایا جاسکے بغیر اس کے تصدیق نامہ کے سفر کی اجازت نہیں ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:Hazrat Makhdoom Ashraf Astana مخدوم درویش اشرف کا آستانہ تہذیبی اور معاشرتی یکجہتی کا علمبردار

واضح رہے کہ ضلع گیا سے اس مرتبہ 392لوگوں نے فارم پر کیا تھا، جس میں 352 نے اب تک پوری فیس جمع کی ہے آخری قسط جمع کرنے کی تاریخ پندرہ مئی ہے۔ ضلع سے جانے والے عازمین کے لیے حج بھون پٹنہ کی جانب سے یہ پہلا پروگرام ہے، ضلع انتظامیہ محکمہ صحت سمیت کئی محکموں اہلکار بھی موجود ہونگے جو عازمین کو ضروری معلومات فراہم کریں گے۔ بہار کے عازمین کی پرواز گیا ہوائی اڈہ سے آئندہ اکیس مئی سے شروع ہوگی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

haj 2023

ABOUT THE AUTHOR

...view details