اردو

urdu

ETV Bharat / state

بجلی گرنے سے خاتون سمیت تین افراد کی موت - lightning strike in Sheohar

ضلع شیوہر کے تریانی تھانہ علاقے میں جمعرات کے روز گرج کے ساتھ بارش ہونے و بجلی گرنے سے ایک خاتون سمیت تین افراد کی موت ہوگئی۔

بجلی گرنے سے خاتون سمیت تین افراد کی موت
بجلی گرنے سے خاتون سمیت تین افراد کی موت

By

Published : Jul 2, 2020, 2:14 PM IST

پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ ریاست بہار کے ضلع شیوہر کے تریانی چھپرہ گاؤں کا باشندہ رام دیو پاسوان (60) کسی کام کے سلسلے میں جارہا تھا اسی دوران تیز بارش کے ساتھ بجلی گری۔ اس حادثے میں رام دیو پاسوان کی بجلی سے جھلس کر موت ہوگئی۔

ذرائع نے بتایا کہ 'مدھوپور چھاتا گاؤں کی رہنے والی شیلا دیوی (55) اس وقت کھیت میں کام کررہی تھی جب بجلی گری۔ اس واقعے میں شیلا دیوی کی موت ہوگئی۔ دوسری جانب لاڈورا گاؤں میں بجلی کی زد میں آنے سے ڈھائی سالہ گڑیا کماری کی بھی موت ہوگئی۔ لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details