اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایک ہی کنبہ کے تین افراد کو شرپسندوں نے گولی مار دی - ضلع کونسل کے صدر مکیش پانڈے

ریاست بہار کے ضلع گوپال گنج کے ہتھوعہ تھانہ علاقہ میں پیر کی رات ایک ہی کنبہ کے تین افراد کو شرپسندوں نے گولی مارکر ہلاک کردیا۔ جس کی وجہ سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔

گوپال گنج: ایک ہی کنبہ کے تین افراد کو شرپسندوں نے گولی مارکر ہلاک کردیا
گوپال گنج: ایک ہی کنبہ کے تین افراد کو شرپسندوں نے گولی مارکر ہلاک کردیا

By

Published : May 26, 2020, 3:31 PM IST

مقامی لوگوں کے مطابق 'روپنچک گاؤں کے رہائشی مہیش یادو کا بیٹا جے پی یادو پہلے سی پی آئی مالے کا رہنما تھا۔، ایک سال قبل آر جے ڈی میں شامل ہو گیا تھا۔ جے پی یادو کی برادری میں اچھی پکڑ تھی۔ جس کی وجہ سے وہ اس بار اسمبلی انتخابات میں اپنی امیدواری کا منصوبہ بنا رہا تھا۔'

گوپال گنج: ایک ہی کنبہ کے تین افراد کو شرپسندوں نے گولی مارکر ہلاک کردیا

اسی درمیان پیر کی رات تین بائک پر سوار چھ مجرموں نے جے پی کے گھر پہنچ کر فائرنگ کردی۔ موقع سے جان بچا کر بھاگ رہے جے پی یادو کو گولی لگ گئی۔ جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

مجرموں نے جے پی کی والدہ سنکیسیہ اور والد مہیش کو بھی گولی مار دی۔ اس کے علاوہ موقع پر فائرنگ کی آواز سنتے ہی جے پی کے بھائی شانتانو نے اپنی چھت کی بالکونی سے نیچے دیکھا تو مجرموں نے اسے بھی گولی ماردی۔

اس کے بعد مجرم وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے۔ مقامی لوگوں نے شانتنو کو طبی امداد کے لئے اسپتال پہنچایا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

ضلع میں تین ہلاکتوں کے بعد پولیس کی ٹیم پورے علاقے میں لگاتار کیمپ کر رہی ہے۔ مقتول کے بھائی نے ضلع کونسل کے صدر مکیش پانڈے پر اس قتل کا الزام عائد کیا ہے۔

فی الحال پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details