اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار: جرائم پیشہ افراد گرفتار - بہار پولیس

کیمور پولیس نے خفیہ اطلاع کے بنیاد پر الگ الگ مقامات پر کاروائی کرتے ہوئے تین جراٸم پیشہ افراد کو گرفتار کیا۔

بہار: جرائم پیشہ افراد گرفتار
بہار: جرائم پیشہ افراد گرفتار

By

Published : Aug 9, 2020, 9:01 PM IST

ریاست بہار کیمور ضلع کی چاند او ر موہنیاں پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کیا۔ پہلا معاملہ جس میں انوج کمار نامی بدمعاش جو موٹر ساٸکل لٹیرا ہے۔اور کئی بار جیل جاچکا ہے، گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے اس کے قبضے سے اسلحے کے ساتھ موٹر سائکل بھی ضبط کی۔

اس ضمن میں جانکاری دیتے ہوئے ایس پی دلنواز احمد نے بتایا کہ مو ہنیاں تھانہ کو خفیہ اطلاع ملی کے کرا موضع میں اسلحہ کے ساتھ ایک شخص گھوم رہا ہے۔

اطلاع پر تھانہ افسر اپنی ٹیم کے ساتھ کرا موضع میں رہنے والے رامانند کے گھر کے پاس پہنچے تبھی ایک نوجوان پولیس کو دیکھ کر بھاگنے لگا تب پولس اہلکار نے دوڑ کر اسے پکڑ لیا۔ اس کی شناخت وندھیاچل کمار موضع کرا کے طور پر کی گئی۔

دوسرا معاملہ چین پور تھانہ علاقہ کا ہے۔ چین پور کے سرپنی موڑ کے پاس ڈسکور بجاج موٹر سائکل پر دو مشکوک نظرآئے افراد کی موجودگی کی اطلاع پولیس کو ملی۔ جو ڈکیتی کی واردات انجام دینے وہاں پہنچے۔ پولس نے ان دونوں کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:کیمور:ارتھ ڈے کے موقع پر شجرکاری

ABOUT THE AUTHOR

...view details