اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھارت نیپال سرحد پر ہزارو مزدور پھنسے - مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

وزیر اعظم نریندر مودی نے 24 مارچ کو کورونا انفیکشن سے متعلق 21 دن کے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔

بھارت نیپال سرحد پر ہزارو مزدور پھنسے
بھارت نیپال سرحد پر ہزارو مزدور پھنسے

By

Published : Mar 31, 2020, 9:22 PM IST

لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد ملک کے مختلف علاقوں سے وطن واپس آنے والے لوگوں کا ہجوم مختلف ریاستوں کی سڑکوں پر نکل آیا ہے۔

وہیں پڑوسی ملک نیپال نے بھی کورونا انفیکشن کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن کر دیا ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھارت-نیپال سرحد سیل کردی گئی ہے۔

بھارت نیپال سرحد پر ہزارو مزدور پھنسے

سرحد پر ہزاروں بھارتی کے پھنسے ہونے کی اطلاع ملنے پر ضلع مجسٹریٹ کپل اشوک اور ایس پی نوین چندر جھا ریکسول پہنچے۔

ڈی ایم نے بھارت- نیپال سرحد کا جائزہ لیا اور سرحد پر پھنسے بھارتی مزدوروں کے بارے میں جانکاری لی۔

ڈی ایم نے امیگریشن حکام اور ایس ایس بی بارڈر پر تعینات دیگر ایجنسیوں کے ساتھ اس معاملے پر ایک میٹنگ کی۔

اجلاس کے بعد ڈی ایم کپل اشوک نے کہا کہ سرحد پر پھنسے ہوئے بھارتی مزدوروں کے بارے میں مرکزی وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کو معلومات فراہم کردی گئیں ہیں۔ حکومت کے حکم کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

بتا دیں کہ ہزاروں بھارتی مزدور روزی کی تلاش میں نیپال جاتے ہیں۔ وہاں رہتے ہیں اور مزدوری کا کام کرتے ہیں۔

لیکن کورونا انفیکشن کے حوالے سے بھارت اور نیپال دونوں ممالک میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details