یہ سڑک دو اضلاع کشن گنج اور پورنیہ کو جوڑنے والی سڑک ہے۔ روز اس سڑک سے ہزاروں لوگ آمد و رفت کرتے ہیں۔ راہگیروں اور دکانداروں کو تو دقت ہوتی ہی ہے سڑک کے کنارے موجود جامع مسجد میں آنے جانے والے نمازیوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
سڑک خستہ حالی کی بد ترین مثال
ضلع کشن گنج کے بربٹہ مارکٹ کوچادھامن اسمبلی حلقہ میں سڑک کی خستہ حالی کے سبب عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
سڑک خستہ حالی کی بد ترین مثال
مقامی لوگ عوامی نمائندہ کو ذمہ دار ٹہرا رہے ہیں وہیں کچھ لوگوں نے سڑک کے کنارے دکانداروں کو ذمہ دار بتارہے ہیں۔کیوں کہ دکانداروں نے اپنی دکان کے سامنے مٹی بھر کر جگہ اونچی کر لی ہے جس کی وجہ سے پانی سڑک پر جمع ہوجاتا ہے۔