اردو

urdu

By

Published : Apr 28, 2020, 10:07 AM IST

ETV Bharat / state

لاک ڈاٶن کی وجہ سے بازار ویران، شادیوں کے تاریخیں بھی متاثر

اپریل اور مٸی ماہ میں خاص کر بازاریں گلزار رہا کرتی تھیں لیکن اس بارلاک ڈاؤن کی وجہ سے بازار ویرانی کا نظارہ پیش کر رہے ہیں۔

لاک ڈاٶن کی وجہ سے بازار ویران، شادیوں کے تاریخیں بھی متاثر
لاک ڈاٶن کی وجہ سے بازار ویران، شادیوں کے تاریخیں بھی متاثر

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں رواں سال لاک ڈاؤن کی وجہ سے بازار ویران ہیں، تو وہیں متعدد کام رکے ہوئے ہیں۔

اپریل اور مٸ کا مہینہ کاروباریوں سے لیکر سبھی لوگوں کے لۓ خاص ہوتا تھا۔ ان دو ماہ میں خاص کر شہنائی اور ڈھول باجہ کی دھمک سے بازار و دیہی علاقہ گلزار ہوتے تھے۔

لاک ڈاٶن کی وجہ سے بازار ویران، شادیوں کے تاریخیں بھی متاثر

ہر روز سڑکوں سے بینڈ باجہ کے ساتھ بارات گزرتی تھی لیکن اس بار لاک ڈاؤن نے سب پھیکا کر دیا ہے۔

اب جن لوگوں کی شادی کی تاریخ طے تھی، وہ نومبر دسمبر میں تاریخ طے کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ہولی کے بعد سے ہی بازاروں میں رونق بڑھ جایا کرتی تھی۔ لیکن اب لوگ کورونا کی وجہ سے شادی میں جانے سے گریز کر رہے ہیں۔

وہیں22 مارچ کو عوامی کرفیو اور 25 مارچ سے لاک ڈاؤن کے بعد یہ شادیاں رک گئی ہے۔ یہاں کورونا مثبت مریضوں کی تصدیق ہونے کی وجہ سے لوگ قیاس آرائیاں کررہے ہیں کہ اس بار بھی لاک ڈاؤن میں توسیع کی جائے گی۔

جس کے سبب مئی اور جون میں شادی کی تاریخ طے کرنا درست نہیں ہوگا۔ لہٰذا اب ہر فرد نومبر دسمبر کے مہینے میں تاریخ طے کر رہا ہے۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے شادی کے کام میں مصروف بہت سے تاجروں کا کاروبار بھی رک گیا ہے۔ جس میں فوٹو گرافی، ویڈیو گرافی سے وابستہ افراد بھی دو چار ہو رہے ہیں۔

شادی کی تقریب سے کاتریگ کا کاروبار بھی متاثر ہوا ہے۔ تقریبا 20۔25 افراد کیٹرنگ میں بھی روزگار حاصل کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈی جے کے طور پر کام کرنے والے لوگو بھی کافی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details