اردو

urdu

ETV Bharat / state

شہاب الدین کی موت کی سی بی آئی انکوائری ہونی چاہیے: آر جے ڈی رہنما

بہار آر جے ڈی کے ریاستی سکریٹری آصف زماں نے کہا کہ سابق رکن پارلیمان ڈاکٹر شہاب الدین موت کی سی بی آئی تحقیقات ہونی چاہیے۔

By

Published : Jun 19, 2021, 4:36 PM IST

مرحوم شہاب الدین بہارکی گھناؤنی سیاست کا شکار ہوگئے
مرحوم شہاب الدین بہارکی گھناؤنی سیاست کا شکار ہوگئے

راشٹریہ جنتادل کے ریاستی سکریٹری آصف زماں نے کہا کہ مرحوم شہاب الدین بہار کی سیاست كا شکار ہو کر رہ گئے۔

آصف زماں نے کہا کہ انہیں کووڈ 19 کے مریض کی حیثیت سے تہاڑ سے علاج کے لیے بھیجا گیا تھا۔ یہ بات سمجھ میں نہیں آ رہی ہے کہ صحتیاب ہونے کے باوجود وہ کس طرح مثبت ہوئے۔

مرحوم شہاب الدین کو آر جے ڈی رہنما کے علاوہ سیوان کا گاندھی بھی کہا جاتا تھا۔ ان کی موت سوال کھڑا کرتی ہے۔ اس کی تحقیقات سی بی آئی کے ذریعے ہونی چاہیے تاکہ سچائی سامنے آسکے۔
آصف زماں نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بہار سے درخواست کی ہے کہ پارٹی جذبات سے بالاتر ہو کر سی بی آئی انکوائری ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ شہاب الدین کی موت کو 45 دن ہو گئے لیکن ابھی تک انصاف نہیں ملا۔ مرحوم کے حامیوں کے ساتھ ساتھ آر جے ڈی کے تمام لوگوں کا مطالبہ ہے کہ سی بی آئی انکوائری ہونی چاہئے تبھی شہاب الدین کے اہل خانہ کو انصاف مل سکے گا۔
آصف زماں نے آر جے ڈی کے ان تمام کارکنان اور شہاب الدین کے حامیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عوامی تحریک کے ذریعے تحقیقات کا مطالبہ کریں اور انصاف حاصل کرنے کے لیے آگے آئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details