اردو

urdu

Imarat e Sharia on Mufti Sanaul Huda Qasmi: امارت شرعیہ نے مفتی ثناء الہدیٰ قاسمی کی جانب سے معذرت نامہ جاری کیا

By

Published : May 17, 2022, 7:55 PM IST

حال کے دنوں میں حج کمیٹی کی طرف سے نئی کمیٹی کا اعلان کیا گیا تھا جس میں امارت شرعیہ پٹنہ کے نائب ناظم مولانا مفتی ثناء الہدیٰ قاسمی کو رکن بنایا گیا تھا۔ اس معاملے میں امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم شبلی قاسمی کی طرف سے ایک مکتوب جاری کیا گیا ہے، جس کے بعد سے مسلمانوں کے درمیان مفتی ثناء الہدیٰ قاسمی کے نام کو لے کر تشویش پائی جارہی ہے۔ پڑھیے پوری رپورٹ۔

Imarat e Sharia on Mufti Sanaul Huda Qasmi
Imarat e Sharia on Mufti Sanaul Huda Qasmi

پٹنہ:دو روز قبل بہار حج کمیٹی Bihar Hajj Committee کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن ریاستی حکومت کی جانب سے جاری ہوا تھا جس میں پورے بہار سے سیاسی، مذہبی، سماجی و مختلف میدانوں سے 16 سرکردہ شخصیات کو حج کمیٹی کا رکن بنایا گیا تھا جس میں ایک اہم اور معتبر نام امارت شرعیہ کے نائب ناظم مولانا مفتی ثناء الہدیٰ قاسمی کا بھی ہے، جنہیں حج کے جانکار اور مذہبی علماء کی سرفہرست رکھا گیا تھا، مگر آج جیسے ہی امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم شبلی قاسمی کی دستخط سے مکتوب نمبر 651/2022 جاری ہوا تو سوشل میڈیا سے لیکر عوام کے درمیان موضوع بحث بن گیا۔ Imarat e sharia Patna issued an apology on behalf of Mufti Sanaul Huda Qasmi۔

ویڈیو دیکھیے۔



امارت شرعیہ سے جاری مکتوب میں شبلی قاسمی نے کہا کہ "مولانا مفتی ثناء الہدیٰ قاسمی Maulana Mufti Sanaul Huda Qasmi نے بہار ریاستی حج کمیٹی کی رکنیت قبول کرنے سے معذرت ظاہر کر دی ہے، ان کے اس عمل سے مجھے حد درجہ خوشی ہوئی"۔ یہ مکتوب سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی مفتی ثناء الہدیٰ قاسمی کے محبین و مخلصین کے درمیان ہنگامہ برپا ہو گیا، لوگوں نے اس فیصلے کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مفتی ثناء الہدیٰ قاسمی ایک باصلاحیت، معتبر اور معتدل شخصیت ہیں، حج کے دیگر امور پر ان کی باریک نظر رہی ہے، ایک عرصے سے حج کے موقع پر حجاج کرام کی خدمت بھی کرتے رہے ہیں، علاوہ ازیں سعودی حکومت نے بحیثیت شاہی مہمان انہیں حج کے موقع پر مدعو بھی کیا ہے، ان کے رکن بننے سے حج کے کاموں میں مزید تیزی و ترقی ہوتی. اس طرح سے امارت شرعیہ کی نمائندگی ہوتی جیسا کہ ماضی میں رہی ہے۔

امارت شرعیہ نے مفتی ثناء الہدیٰ قاسمی کی جانب سے معذرت نامہ جاری کیا

مزید پڑھیں:

ادھر اس معاملے پر مفتی ثناء الہدیٰ قاسمی نے کہا کہ انہوں نے بھی دوسروں کی طرح اب تک صرف اخبار کے ذریعہ سے ہی حج کمیٹی کا رکن بنائے جانے کی اطلاع ملی ہے، آفیشل لیٹر انہیں اب تک موصول نہیں ہوا ہے، ملنے کے بعد حضرت امیر شریعت کا جو حکم ہوگا وہ اس پر عمل درآمد ہوں گے۔ امارت شرعیہ سے جاری مکتوب کے تعلق سے انہوں نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ مکتوب میرے پاس آئے گا تب ہی کسی طرح کا ردعمل دینا مناسب ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details