پولیس ذرائع نے آج حاجی پور میں بتایا کہ مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ سنیل ٹھاکر کی 15 سالہ بیٹی گڑیا عرف نشا نے گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کر لی ہے۔ اطلاع موصول ہوتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے جب جانچ شروع کی تو لڑکی کی لاش غائب تھی۔
گھریلو جھگڑے سے پریشان لڑکی کی خود کشی، لاش غائب - حاجی پور خودکشی کیس
بہار کے ضلع ویشالی میں مہنار تھانہ علاقہ کے چكے سو گاؤں میں ایک لڑکی نے گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کر لی ہے۔
girl committs suicide
ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر درج کر کے پولیس نے سنیل ٹھاکر کو گرفتار کر لیا ہے۔ خودکشی کا سبب گھریلو جھگڑا بتایا جاتا ہے۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔