اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایم کالج میں چوتھے سیمسٹر اردو کا امتحان اختتام پذیر

مگدھ یونیورسٹی کے زیر اہتمام پوسٹ گریجویٹ چوتھے سیمیسٹر کا امتحان آج مکمل ہو گیا، شہر گیا میں دو امتحان مرکز بنائے گئے تھے، دونوں سینٹر پر قریب دو ہزار طالب علموں نے شرکت کی۔

The fourth semester Urdu examination at Magadha University is coming to an end
اے ایم کالج میں چوتھے سیمسٹر اردو کا امتحان اختتام پذیر

By

Published : Apr 17, 2021, 7:32 AM IST

بہار کے گیا میں واقع مگدھ یونیورسٹی کے ماتحت پوسٹ گریجویٹ " فورتھ سیمسٹر" اردو سبجیکٹ کا امتحان ختم ہو گیا، اے ایم کالج کے پرنسپل پروفیسر شمش الاسلام نے بتایا کہ انکے سینٹر پر پرامن ماحول میں امتحان ختم ہوا ہے۔ اردو سبجیکٹ سمیت دیگر سبجیکٹ میں ویسے طلباء جو روزہ سے تھے انکے لئے بجلی کا انتظام خصوصی طور پر کیا گیا تھا۔ گرمی اور کورونا سے محفوظ رکھنے کے لیے سینٹر پر سبھی طلباء کے لیے پنکھے وغیرہ کو کو بہتر کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور یونیورسٹی کی طرف سے جو بھی گائڈ لائنز تھے اس کو بہتر ڈھنگ سے عمل درآمد کرایا گیا ہے۔ اس سیمسٹر کا انٹرنل امتحان ہونا باقی ہے جو کالج میں ہوگا۔

انوگرہ نارائن میموریل کالج کے اردو سبجیکٹ ملا کر کل نو سو طلباء و طالبات امتحان دیے۔ گیا کالج میں کل 1088 طلباء و طالبات نے امتحان دیا۔ پروفیسر شمش الاسلام نے کہا کہ امتحان نقل سے پاک ہو اس کے پورے انتظامات کئے گئے تھے۔ اردو سے پوسٹ گریجویشن کرنے والے طالب علموں نے چوتھے سمسٹر کا جو امتحان دیا ہے۔ دراصل ان کا سیشن 2017-2019 کا تھا تاہم مگدھ یونیورسٹی میں وقت پر امتحان نہیں ہونے کی وجہ سے 2017 بیچ کے طلبہ کا کورس مکمل ہونے میں تاخیر ہوئی ہے۔ امتحان دے کر نکلے محمد شعیب اور محمد کشفی خان نے بتایا کہ سینٹر پر کورونا اور گرمی کو لیکر جو گائیڈ لائنز تھے اس پر عمل درآمد بھی کرایا گیا ہے تاہم اب ریزلٹ وقت پر شائع ہو اس کا انتظار ہوگا کیونکہ پہلے سے ہی سمیسٹر پھیچھے چل رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details