اردو

urdu

ETV Bharat / state

شہاب الدین کے بیٹے اسامہ سے ملنے پہنچے ایم آئی ایم کے اراکین اسمبلی

بہار کے قد آور رہنما ڈاکٹر محمد شہاب الدین کے انتقال کے بعد بھی ان کی سیاسی طاقت سر چڑھ کر بول رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے آبائی گاؤں سیوان ضلع کے پرتا پور میں سیاسی پارٹیوں کے پہنچنے کا دور جاری ہے۔

Bihar news Siwan
شہاب الدین کے بیٹے اوسامہ سے ملنے پہنچے ایم آئی ایم کے پانچوں رکن اسمبلی

By

Published : Jun 13, 2021, 11:19 AM IST

Updated : Jun 13, 2021, 12:52 PM IST

آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کی ٹیم ہفتہ کو شہاب الدین کے بیٹے اسامہ شہاب سے ملنے پہنچی، ٹیم میں ایم آئی ایم کے پانچوں رکن اسمبلی شامل تھے۔ اس ملاقات کے بعد ریاست میں قیاس آرائیوں کا دور شروع ہو گیا ہے۔

اسامہ سے ملنے پہنچے اے آئی ایم آئی ایم کے پانچوں اراکین اسمبلی

پارٹی کے بہار صدر اور امور سے رکن اسمبلی اخترالایمان، جوکی ہاٹ رکن اسمبلی شہنواز عالم، بہادر گنج رکن اسمبلی انظار نعیمی، کوچادھامن رکن اسمبلی اظہار اشرف کے علاوہ پارٹی کے یوا صدر موجود تھے۔

اس دوران ان رہنماؤں نے اسامہ شہاب سے کئی گھنٹوں بات چیت کی۔ حالانکہ ملاقات میں کیا بات ہوئی اس پر نیتاؤں نے کچھ بھی بولنے سے انکار کردیا۔

دیگر رہنما اسامہ سے کر چکے ہیں ملاقات

اس سے قبل لالو کنبہ کے تیج پرتاپ یادو، جن ادھیکار پارٹی کے قومی صدر پپو یادو، بی جے پی رکن قانون ساز کونسل ٹنا سنگھ، مہاراج گنج کے سابق رکن پارلیمان پربھوناتھ سنگھ کا لڑکا اور چھپرا سے آر جے ڈی کے سابق رکن اسمبلی رندھیر سنگھ، ڈھاکہ کے سابق آر جے ڈی رکن اسمبلی فیصل رحمن، اتر پردیش کے قد آور رہنما مختار انصاری کے کنبے سے شعیب انصاری اور سلمان انصاری بھی پڑتا پور پہنچ چکے ہیں۔

یکم مئی کو شہاب الدین کی ہوئی تھی موت

معلوم ہوکہ سیوان کے سابق رکن پالیمان ڈاکٹر محمد شہاب الدین دہلی کے تہاڑ جیل میں تھے جہاں وہ کورونا پازیٹیو پائے گئے، اس کے بعد ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا جہاں ان کی یکم مئی کو موت ہوگئی۔ شہاب الدین کو دہلی کے قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔

Last Updated : Jun 13, 2021, 12:52 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details