اردو

urdu

ETV Bharat / state

سیلاب زدہ علاقے میں دلہن کی منفرد وداعی - بہار

شدید بارش کی وجہ سے ایک جانب جہاں ریاست بہار کا ضلع ارریہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے تو دوسری جانب ایک ایسا بھی جوڑا ہے جو راستے پر پانی بھر جانے کی وجہ سے مشکل میں آ گیا ہے۔

سیلاب زدہ علاقے میں دلہن کی منفرد وداعی

By

Published : Jul 16, 2019, 12:11 AM IST

جی ہاں اگر شادی والے ہی دن اگر دولہا دلہن کسی مصیبت میں پھنس جائیں تو آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ان کے دل پر کیا گرزے گی۔

دلہن کی منفرد وداعی، ویڈیو

ارریہ ضلع کے فاربس گنج علاقے میں راستے میں پانی بھر جانے کی وجہ سے دلہن کو ڈرم کی کشتی بنا کر اس پر بٹھا کر وداع کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فاربس گنج کے گرہا گاؤں سے دولہا اپنی دولہن سمیت بارات لے کر جوگبنی واپس لوٹ رہا تھا تبھی راستے میں پرمان ندی کا پانی سطح سے اوپر بہنے لگا اور سڑک ٹوٹ گئی، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں نے دولہا اور دولہن کے لیے پانی کے ڈرم سے خصوصی کشتی بنائی اور اسی بٹھا کر روانہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ فاربس گنج بلاک کے مٹیاری ہوتے ہوئے یہ سڑک کرسا کانٹا کو جوڑتی ہے مگر ارریہ میں لگاتار ہو رہی بارش سے ندیوں میں زبردست طغیانی ہے اور سڑکوں پر دو فٹ سے اوپر پانی بہہ رہا ہے۔

مگر دلہن کی وداعی کے اس عجیب و غریب واقعہ کو دیکھنے کے لیے مقامی لوگوں کی بھیڑ امڈ پڑی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details