ریاست بہار کے ضلع کیمور کی درگاوتی ندی پل پر کرمچٹ تھانہ کی جانب سے کیمور اور روہتاش کی سرحد کو سیل کردیا گیا ہے۔ لیکن کوئی بھی شخص اس سرحد سے بغیر روک ٹوک پار کر سکتا ہے۔
کیمور سرحد سیل محض دکھاوا
بہار میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے ضلع کیمور اور روہتاش کی سرحد کو سیل کردیا گیا ہے۔
کیمور سرحد سیل ناکام
بارڈر سیل کے نام پر یہاں کے مقامی پولیس اسٹیشن نے سرحد پر ایک بڑا درخت رکھ دیا ہے۔ جبکہ سرحد پر ایک بھی پولیس اہلکار کو تعینات نہیں کیا گیا ہے۔ ایسی صورتحال میں یہ بارڈر سیل محض ایک دکھاوا ہے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ 'پولیس کبھی کبھی ادھر معائنہ کرنے آتی ہے۔ سرحد پر کسی کو بھی تعینات نہیں کیا گیا ہے۔ لوگ پیدل ہی آسانی سے اس سرحد کو پار کر جاتے ہیں وہاں انہیں روکنے والا کوئی نہیں ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے یہ بڑی لاپرواہی ہے۔